آل محمد اللہ کے منتخب لوگ
"آل محمد" اللہ کے منتخب لوگ
صحیح بخاری میں صحابی رسول کا قول
1⃣ جو روایت آپ کے سامنے پیش ہورہی ہے وہ اھل سنت کے ہاں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری سے ہے۔
2⃣ یہ روایت سورہ آل عمران کی آیه ۳۳ کی تفسیر میں وارد ہوئی ہے اس روایت میں مذکورہ آیت کے بارے میں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ، مفسر اور امیرالمومنین علی علیه السلام کے شاگرد حضرت "عبدالله بن عباس" کا قول نقل ہے.
3⃣ مذکورہ آیت میں اللہ نے ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جو اللہ کی جانب سے لوگوں کی ھدایت کے لئے انتخاب ہوئے ہیں۔
4⃣ قال ابن عباس: "وءال عمران" المؤمنون من آل ابراهیم وآل عمران و آل یاسین و "آل محمد"
صحیح بخاری میں مذکورہ حضرت عبداللہ بن عباس کے اس قول کے مطابق آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ بھی اللہ کے انتخاب کئے ہوئے ہیں۔
5⃣ مگر نواصب کو صحابی رسول کے اس قول سے کیا غرض، نواصب نے تو اس کے خلاف ہی جانا ہے کیونکہ ماموں کی وکالت جو کرنی ہے۔
✧❁سید ابو عماد حیدری❁✧