سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

آخرین نظرات

👈مولا علی علیہ السلام کا ہر چاہنے والا اس تحریر کو ضرور پڑھیں👉

اہل سنت اکثر یہ سوال پوچھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی رحلت کے بعد اگر شیخین نے اھل بیت پر ظلم ڈھائے تو حضرت علی (علیہ السلام) نے تلوار کیوں نہیں اٹھائی؟

اس سوال کا جواب یہ ہے کہ 
اگر امام علی علیہ السلام تلوار اٹھاتے اور شیخین کے خلاف جنگ کرتے تو کیا اہل سنت پھر شیخین کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ لکھتے یا نہیں؟؟

اگر اہل سنت اس سوال کے جواب میں یہ کہیں کہ: "امام علی علیہ السلام کا تلوار اٹھانے اور شیخین سے مقاتلہ کرنے کے باوجود بھی ہم شیخین سے عقیدت رکھتے اور انہیں صدیق اکبر اور فاروق اعظم کے القاب سے نوازتے"
 تو اس صورت میں مولا علی علیہ السلام کا تلوار اٹھانا یا نہ اٹھانا اہل سنت کے ہاں کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

لیکن اگر اہل سنت کہیں کہ : "امام علی علیہ السلام اگر تلوار اٹھاتے تو ہم شیخین سے اپنی عقیدت ختم کرتے اور ان کے بارے میں وہی عقیدہ رکھتے جو مکتب اھل بیت شیعہ کا عقیدہ ہے"

 تو اس جواب پر ھم اہل سنت کی خدمت میں یہ کہیں گے کہ آپ اپنے جواب میں سچے نہیں ہیں کیوں کہ اگر حق و باطل کا معیار علی علیہ السلام کا تلوار ہے تو جن کے خلاف جمل اور صفین میں مولا علی علیہ السلام نے تلوار اٹھائی تھی آپ نے ان سے کونسا تعلق ختم کیا ہے؟ جن کے خلاف علی علیہ السلام نے تلوار چلائی، کیا آپ ان کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ نہیں لکھتے؟

مولا علی علیہ السلام نے جن کے خلاف تلوار اٹھائی اور جن کے خلاف تلوار نہیں اٹھائی، سب کے سب کو اہل سنت اپنے لئے رول ماڈل مانتے ہیں اور سب کو جنتی مانتے ہیں سب کے ناموں کے ساتھ رضی اللہ لکھتے ہیں۔ 

اگر اہل سنت مولا علی علیہ السلام کی تلوار کو حق اور باطل کی معیار سمجھتے ہیں تو سب سے پہلے ان لوگوں سے اظہار برائت کریں جنہوں نے مولا علی علیہ السلام کی خلافت میں مسلح ہوکر امام علیہ السلام کے مقابلے میں صف آرا ہوئے تھے۔ 

تعجب کی بات تو یہ ہے کہ اہل سنت اصحاب جمل اور اصحاب صفین سے لا تعلقی کے بجائے ان کی اس معصیت اور خلیفہ کی نافرمانی کو اجتھادی غلطی کہہ کر ان کے لئے اللہ سے ایک اجر بھی دلوا دیتے ہیں۔

پس اہل سنت کا یہ سوال اٹھانا کہ مولا علی علیہ السلام نے شیخین کے خلاف تلوار کیوں نہیں اٹھائی ایک بیہودہ اور بے فائدہ سوال ہے کیوں ہر صورت میں اہل سنت نے اپنے بڑے بابوں دفاع کرنا ہے اگر علی علیہ السلام تلوار اٹھاتے تو آج اہل سنت شیخین کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ اجتھادی غلطی کہہ کر اللہ سے ایک اجر بھی دلواتے۔

🌹راقم الحروف: سید ابو عماد حیدری🌹

 

موافقین ۰ مخالفین ۰ 22/03/25

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی