سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

آخرین نظرات

*زھرا س کے در پر کھڑے ہو کر دھمکی حضرت عمر کی بہادری تھی*

ا⬅️ہل سنت شاعر کا بی بی زھرا کا گھر جلانے کی دھمکی پر حضرت عمر کی تعریف

🛑اہل سنت شاعر کے اشعار نقل کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل نکات کو بیان کرنا لازمی سمجھتا ہوں۔

👈الف) حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر دھمکی کا مسئلہ اتنا واضح اور روشن ہے کہ اھل سنت علماء کے اعترافات کے ساتھ ساتھ اہل سنت کے شاعروں کے بھی اعترافات موجود ہیں۔

👈ب) ان اشعار کا کہنے والا اہل سنت شاعر «حافظ ابراهیم» ہے کہ جو اہل سنت کے ہاں بڑے شہرت رکھتے ہیں اور خصوصاً مصر کے اہل سنت علماء کے انتہائی قابل قبول ہے۔ جنہوں نے ان اشعار پر اس کی مدح و تمجید کی ہے۔

👈ج) « حافظ ابراهیم کا دیوان» اھل سنت کے ہاں اتنی اہمیت کے حامل ہے کہ مصر کے تین علماء «أحمد أمین»، «أحمد الزین» اور «إبراهیم الأبیاری» نے اس دیوان کی تحقیق کی ہے۔

👈د) جو بھی چاھتا ہے کہ اس حافظ ابراھیم اور اس کے دیوان کا مقام اہل سنت کے ہاں جاننا چاھتا ہے وہ اس دیوان کا مقدمہ پڑھ کر جان سکتا ہے۔

🛑 «حافظ ابراهیم» کے اشعار ملاحظہ ہوں:

👈وقولة (لعلی) قالها (عمر)
 أکرم بسامعها أعظم بملقیها!
👈حرقت دارک لا أبقی علیک بها 
 إن لم تبایع وبنت المصطفى فیها
👈ما کان غیر (أبی حفص) یفوه بها  أمام فارس (عدنان) وحامیها

ترجمہ:
1️⃣ وہ بات جو عمر بن خطاب نے حضرت علی (علیہ السلام) کو مخاطب کرکے کی تھی۔ کتنا عظمت والا ہے اس بات کا کہنے والا اور جس کو یہ بات کہی گئی ہے۔
2️⃣حضرت عمر نے حضرت علی ( علیہ السلام) سے کہا : اگر تم نے بیعت نہیں کی تو میں تمھارے گھر کو آگ لگاؤں گا۔ اس گھر میں موجود کسی کو بھی نہیں چھوڑوں گا حتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی بیٹی کو بھی۔
3️⃣عمر کے علاؤہ کوئی بھی یہ بات عرب کے شہسوار اور ان کے مدافع کو نہیں کہہ سکتا تھا۔

🛑اس دیوان کی تحقیق کرنے والے خود ان اشعار کی کچھ یوں شرح کرتے ہیں :

👈یشیر بهذه الأبیات إلى امتناع علی عن البیعة لأبی بکر یوم السقیفة ، وتهدید عمر إیاه بتحریق بیته اذا استمر علی إمتناعه وکان فیه زوجة علی فاطمة بنت الرسول صلى الله علیه وسلم.

⬅️ترجمہ:  ان اشعار سے شاعر کی مراد وہ وقعہ ہے جب حضرت علی (علیہ السلام) نے سقیفہ کے دن ابوبکر کی بیعت نہیں کی۔ اور حضرت عمر نے حضرت علی (علیہ السلام) کے گھر کو جلانے کی دھمکی دی تھی۔ گھر میں حضرت علی علیہ السلام کی زوجہ حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیہا) بھی موجود تھیں۔ 

📓[دیوان حافظ إبراهیم،ص82 ط الهیئة المصریة]
🌹سید ابو عماد حیدری🌹

موافقین ۰ مخالفین ۰ 22/03/25

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی