حضرت زہرا س کے در پر دھمکی
حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے در پر خلیفہ دوم کی دھمکی
🛑اہل سنت علماء میں ایک کثیر تعداد ایسی ہے جو حضرت زھرا سلام اللہ علیہا کے گھر پر حضرت عمر کا جانا اور دروازے کو آگ لگانے کی دھمکی کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان ہی علماء میں سے اہل سنت کے مشہور و معروف عالم علامہ ابن شحنه المتوفی 815ہجری ہیں وہ لکھتے ہیں:
👈ثم إن عمر جاء بیت علی لیحرقه على من فیه، فلقیته فاطمة - رضی الله عنها - فقال: ادخلوا فیما دخلت فیه الأمة.
پھر حضرت عمر، حضرت علی علیہ السلام کے گھر کی طرف آئے *تاکہ اس گھر کو اس میں موجود لوگوں کی وجہ سے آگ لگائے۔* حضرت فاطمه - رضی الله عنها - کو مخاطب کرکے حضرت عمر نے کہا: جس امر میں امت داخل ہوئی ہے تم لوگ بھی داخل ہوجاو۔ (یعنی ابوبکر کی بیعت کرو).
📓حوالہ:
ابن الشحنة، محب الدین محمد بن محمد (المتوفى 815 هـ)، روض المناظر فی علم الأوائل والأواخر، ص101، تحقیق: سید محمد مهنى، الناشر: دار الکتب العلمیة، الطبعة: الأولى، 1417 هـ - 1997 م.
⬅️کیا رسول اللہ کی بیٹی کے گھر کو جلانے کی دھمکی اھل بیت کی شان میں گستاخی نہیں؟؟
⬅️کیا آج کا کوئی مسلمان سوچ سکتا ہے کہ وہ اھل بیت علیھم السلام کے گھر کو آگ لگالے؟؟