افضل کون؟ فاطمہ زھرا س یا شیخین
افضل کون؟
👈شیخین یا فاطمة الزهراء سلام الله علیها
قارئین کرام: آپ اہل سنت علماء کو کثرت سے سنیں گے کہ امت میں سب سے افضل خلیفہ اول ہے۔ ھم سب اس کی گواھی دیتے ہیں کہ اہل سنت یہ ورد کرتے رہتے ہیں کہ خلیفہ اول افضل ہے۔ لیکن ھم یہ گواھی بھی دیتے ہیں کہ اہل سنت نے کبھی بھی اس ورد کے ساتھ خلیفہ اول کی افضلیت پر کوئی دلیل نہیں دی ہے۔ اسی وجہ سے تو اہل سنت کے منصف علماء نے خلیفہ اول کی افضلیت کا عقیدہ ترک کرکے مولا علی علیہ السلام کی افضلیت کے قائل ہیں۔
اب ہم اہل سنت کے ایک عالم سے یہ اعتراف بھی پیش کرتے ہیں کہ شیخین سے حضرت زھرا سلام اللہ علیہا بھی افضل ہیں۔
📓اہل سنت کے بزرگ عالم دین علامہ علم الدین عراقی کے بارے میں امام اہل سنت علامہ سیوطی نقل کرتے ہیں
⬅️وذکر الإمام علم الدین العراقی: أن فاطمة وأخاها إبراهیم أفضل من الخلفاء الأربعة بإتفاق.
⬅️امام علم الدین عراقی نے کہا ہے کہ تمام اھل سنت علماء کے مطابق حضرت فاطمه اور ان کے بھائی ابراھیم (جو کم سن عمر میں فوت ہوئے تھے) دونوں خلفاء اربعه سے افضل ہیں.
📓جلال الدین السیوطی، عبد الرحمن بن أبو بکر، (المتوفى911هـ)، أنموذج اللبیب فی خصائص الحبیب، ص98، الطبعة: الأولى، 1416 هـ - 1995 م.
اہل سنت سے ھمارا سوال:
1️⃣رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی وہ بیٹی جو خود آپ کے خلفاء سے افضل ہیں کیا وہ فدک کا ناجائز مطالبہ کرسکتی ہے؟
2️⃣کیا جو افضل ہے اور رسول اللہ کی بیٹی ہے وہ رسول اللہ کی احادیث کو زیادہ سمجھتی ہیں یا وہ شخص جو اپنی عمر کے 40 سال تک کا عرصہ بتوں کی عبادت میں گزارتا رہا؟
🌹سید ابو عماد حیدری🌹