سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

سید ابوعماد حیدری

اہل سنت اور وھابیت کے شبھات کے جوابات، مذھب اہل بیت کی حقانیت ، کتب سے سکین پیجز

آخرین نظرات

سب سے افضل کون ؟

Monday, 25 May 2020، 04:56 AM

سب سے افضل کون ؟

اہل سنت کی کتاب مسند امام احمد بن حنبل سے

صحیح روایت کے مطابق

 

امام احمد بن حنبل مولا علی علیہ السلام کے چیپٹر میں روایت لے کر آئے ہیں کہ

859 - حدثنا عبد الله حدثنی أبی ثنا أسود بن عامر حدثنی عبد الحمید بن أبى جعفر یعنى الفراء عن إسرائیل عن أبی إسحاق عن زید بن یثیع عن على رضی الله عنه قال قیل : یا رسول الله من یؤمر بعدک قال ان تؤمروا أبا بکر رضی الله عنه تجدوه أمینا زاهدا فی الدنیا راغبا فی الآخرة وان تؤمروا عمر رضی الله عنه تجدوه قویا أمینا لا یخاف فی الله لومه لائم وان تؤمروا علیا رضی الله عنه ولا أراکم فاعلین تجدوه هادیا مهدیا یأخذ بکم الطریق المستقیم

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے رسول اللہ سے پوچھا کہ یا رسول اللہ آپ کے بعد ہم کس کو اپنا امیر مقرر کریں ؟ رسول اللہ نے فرمایا  اگر ابوبکر کو امیر بناو گے تو انہیں امین پاو گے دنیا سے بے رغبت اور آخرت کا مشتاق پاو گے، اگر عمر کو امیر بناو گے تو انہیں طاقتور اور امین پاو گے وہ اللہ کی راہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کرتے، اگر علی علیہ السلام کو امیر بناو گے لیکن میرا خیال ہے کہ تم ایسا نہیں کروگے تو انہیں ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ پاو گے جو تمھیں صراط مستقیم پر لے کر چلیں گے۔

 

تعجب کی بات ہے کہ بعض متعصب اہل سنت علمائ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے حالانکہ اہل سنت کے بڑے اور جلیل القدر علمائ نے اسی روایت کی صحت کا اعلان کیا ہے اور اس روایت کی سند کو بہتر سند قرار دیا ہے کہ جس میں سر فہرست اہل سنت کے مایہ ناز اور مشہور و معروف عالم، علامہ ابن حجر عسقلانی ہے کہ جنہوں نے اسی روایت کی سند کو بہتر سند قرار دیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ

وفی مسند أحمد بسند جید عن علی قال قیل یا رسول الله من تؤمر بعدک قال إن تؤمروا أبا بکر تجدوه أمینا زاهدا فی الدنیا راغبا فی الآخرة وإن تؤمروا عمر تجدوه قویا أمینا لا یخاف فی الله لومة لائم وإن تؤمروا علیا وما أراکم فاعلین تجدوه هادیا مهدیا یأخذ بکم الطریق المستقیم

مسند احمد میں ایک بہتر اور جید سند کے ساتھ حضرت علی ع سے روایت ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الاصابہ ج ۴ ص ۴۶۸

 

روایت سے نتیجہ:

اس روایت سے صاف ظاہر ہے کہ امام علی علیہ السلام تمام صحابہ میں افضل ہے کیونکہ امام علی علیہ السلام وہ ہیں جو ھدایت یافتہ اور ھدایت کرنے والا ہے اور صراط مستقیم پر لے جانے والا ہے ،

اس روایت میں مولا علی علیہ السلام کی خلافت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے صحابہ کو مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ میرا خیال ہے کہ تم علی علیہ السلام کو امیر مقرر نہیں کرو گے، یعنی صحابہ کے دل میں مولا علی علیہ السلام کی نسبت بغض و کینہ تھا،

موافقین ۰ مخالفین ۰ 20/05/25

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی