معاویہ عبدالرزاق الصنعانی کی نظر میں
معاویہ عبدالرزاق الصنعانی کی نظر میں :
امام عبدالرزاق الصنعانی کبار علماء میں سے ہیں اور جریر بن عبدالحمید کی طرح یہ بھی رجال الستہ میں سے ہیں یعنی بخاری مسلم ترمذی ابوداود ابن ماجہ اور نسائی سب کے سب کے راوی ہے ۔
ابن حجر عسقلانی نے ابوداود سے روایت کی ہےکہ
کان عبدالرزاق یعرض بمعاویہ
عبد الرزاق ہمیشہ معاویہ کو اپنے تنقید کا نشانہ بناتا تھا اور اس پر اشکالات کرتا تھا۔
ذھبی نے مخلد الشعیری سے روایت کی ہے کہ
میں عبدالرزاق کے پاس تھا کہ ایک شخص نے معاویہ کا ذکر ہے تو عبدالرزاق نے کہا کہ
لا تقذر مجلسنا بذکر ابن ابی سفیان
ہماری مجلس کو ابوسفیان کے بیٹے کے ذکر سے گندا مت کرو۔[1]
عبد الرزاق اور جریر بن عبدالحمید دونوں کے دونوں اھل سنت کے ہاں قابل احترام ہیں اور اھل سنت کے اماموں میں سے ہیں ۔ اور دونوں صحاح الستہ جیسی اھل سنت کی معتبر کتابوں کے راوی بھی ہیں ۔ نہیں پتہ کیوں اھل سنت معاویہ کے بارے میں ان دونوں بزرگوں کے راستے پر نہیں چلتے ؟