بنی امیہ کے زمانے میں امام صادق ع سے امام مالک کی عدم روایت
بنی امیہ کے زمانے میں امام صادق ع سے امام مالک کی عدم روایت
◀️ اہل سنت عالم «ذهبی» لکھتے ہیں کہ:
1️⃣ «... لم یرو مالک عن جعفر حتى ظهر أمر بنی العباس...»
♦️مالک بن انس _ اہل سنت کے ہاں مالکی مذھب کے امام_ نے امام صادق (ع) سے بنی امیه کی حکومت کے دوران کوئی حدیث نقل نہیں کی!
⚠️ یہ بات دلالت کرتی ہے کہ بنی امیه کے زمانے میں لوگوں کو اهل بیت (ع) سے زبردستی دور رکھا جاتا تھا یہاں تک کہ اہل سنت کے بڑے فقها اور محدثین کی بھی جرات نہیں تھی کہ امام صادق علیہ السلام سے روایت نقل کریں!
2️⃣ «... وخرج حفص بن غیاث إلى عبادان وهو موضع رباط، فاجتمع إلیه البصریون، فقالوا: لا تحدثنا عن ثلاثة ; أشعث بن عبدالملک، وعمرو بن عبید، وجعفر بن محمد.
♦️اہل سنت عالم ابن معین کہتے ہیں حفص بن غیاث آبادان گئے تو اهل بصره اس کے ارد گرد جمع ہوکر کہنے لگے که ہمیں امام صادق (ع) کی احادیث مت سنائیں!
⚠️ یہ بات اهل بصره کی ناصبیت پر دلالت کرتی ہے۔ انہی وجوہات کے بنا پر جمل والوں نے بصرہ کا انتخاب کیا تھا۔ پوری فضا اہل بیت کے خلاف بنا دی گئی تھی کہ جہاں مروان, زیاد بن ابیہ, اور عمران بن حطان جیسے ناصبیوں کی روایات قبول تھیں مگر امام جعفر صادق علیہ السلام کی احادیث کو قبول نہیں کیا جاتا تھا انہی لوگوں میں سے ایک صحیح بخاری کے لکھنے والے بخاری صاحب بھی ہے جنہوں نے ناصبیوں کی احادیث نقل کی ہیں مگر امام صادق علیہ السلام سے ایک حدیث بھی نقل نہیں کی ہے.
🛑حالانکہ امام صادق علیہ السلام کے بارے میں علامہ ذھبی لکھتے ہیں کہ
1️⃣«... کنت إذا نظرت إلى جعفر بن محمد علمت أنه من سلالة النبیین. قد رأیته واقفا عند الجمرة یقول: سلونی، سلونی ....
سمعت جعفر بن محمد یقال: سلونی قبل أن تفقدونی، فإنه لا یحدثکم أحد بعدی بمثل حدیثی.»
♦️ عمرو بن ابی المقدام (کبار محدثین میں سے) کہتے ہیں: جب بھی میں جعفر بن محمد (ع) کو دیکھتا ہوں تو مجھے یقین ہوتا ہے کہ وہ سلالة النبیین ہیں. میں نے ان کو حج پر دیکھا وہ لوگوں کو مخاطب کرکے فرماتے تھے کہ مجھ سے پوچھو مجھ سے پوچھو!
♦️ صالح بن ابی الاسود ( اهل سنت کے برجستہ محدث) کہتے ہیں: امام جعفر صادق(ع) کہتے تھے: دین کے حقائق ومعارف مجھ سے پوچھو قبل اس کے کہ مجھ کو کھو بیٹھو. کیونکہ میرے بعد کوئی بھی میری طرح تمھیں حدیثیں نہیں بتائے گا۔
📓سیر اعلام النبلاء۔ شمس الدین الذھبی ج 6 ص 256,257
✧❁سید ابو عماد حیدری❁✧